Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو جیل بھیجنے کا حکم

Now Reading:

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو جیل بھیجنے کا حکم
LNG CASE

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ نیب کی مزید ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔
احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی نےاپنا 9 صفحات پر مشتمل بیان جمع کروا دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف 2 افسران کو دھمکا کر وعدہ معاف گواہ بنانا چاہتا ہے، فون کرکے میرے رشتہ داروں ،دوستوں اور کچھ افسران کو دھمکایا جارہا ہے، نیب والوں نے بناناریپبلک بنائی ہوئی ہے۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار پہلے کرتے ہیں اور کیس بعد میں بناتے ہیں، عدالت چاہے تو میرا مزید ریمانڈ نیب کو دے دے،چیف جسٹس بھی پولیٹیکل انجینئرنگ کا ذکر کرچکے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ اس بار مزید ریمانڈ نہیں دوں گا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ان کے ساتھ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو بھی جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 11 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
اس کے علاوہ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان سے متعلق اخبار کی خبر پر ترجمان نیب نے تردید کردی ہے۔ نیب نے کہا ہےکہ شاہد خاقان کو دوران تفتیش زود کوب نہیں کیا گیا اور ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا جاتا رہا۔
نیب نے بتایا کہ شاہد خاقان نے کبھی ایسی کوئی شکایت نہیں کی اور نیب پیشہ وارانہ طریقے سے تفتیش کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ؛ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر