
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حد تک مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئی جو آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر اسلام آباد میں 28 مقدمات درج کیے گئے اور صرف ایک ہی دن میں 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 مقدمات گزشتہ برس 26 مئی کو درج کیے گئے اور 25 مئی کو بھی تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف 2022،23 میں 26 پرچے درج کیے گئے اور 3 مقدمات 14 مارچ 2023 کو بنائے گئے جبکہ فہرست میں 2014 کے 2 مقدمے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھانہ ترنول میں درج مقدمے کو عدالت خارج کر چکی ہے جبکہ دیگر پر ٹرائل تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مقدمات کی تفصیل پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔
ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بیٹھ کر تمام صورت حال کا جائزہ لیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News