Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں دائر

Now Reading:

منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں دائر
منی لانڈرنگ ریفرنس

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

 احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ ریفرنس، سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا، اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

درخواست میں احتساب عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کو 19 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر