
پاکستان بار کونسل کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل یوم احتجاج کا اعلان
پاکستان بار کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل واپس لے۔
پاکستان بار کونسل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔
پاکستان بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سے خفیہ اداروں کو کسی بھی شہری کی حراست میں لینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کے ذریے خفیہ اداروں کو کسی عدالت کے سرچ وارنٹ کے بغیر کسی بھی شہری یا کسی بھی جگہ تلاشی لینے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
اعلامیہ پاکستان بار میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ انصاف کی اقدار کے بھی خلاف ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ توقع ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی مجوزہ ترمیم کو مسترد کر دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News