Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر ذاتی حیثیت میں طلب

Now Reading:

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی ودیگر ذاتی حیثیت میں طلب
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اور اسد عمر ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دیدی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال جانا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھا، توہین عدالت کیس میں کیسے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیں؟

Advertisement

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوا، جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لازمی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ مجھے ابھی بھی مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب فواد چوہدری وکیل فیصل چوہدری نے الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری نے تو آج معافی نامہ جمع کرانا تھا۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اسد عمر کے وکیل نے طبی بنیادوں پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

اسد عمر نے اپنے موقف میں کہا کہ اس کیس کے قانونی پہلو وکلاء بہتر بتائیں گے، پاکستان اس وقت الیکشن کی طرف جارہا ہے، شفاف الیکشن جمہوریت کیلئے انتہائی ضروری ہے، جس پر ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 22 اگست تک الیکشن کمیشن نے جے انتخابات کا شیڈول جاری کرنا ہے، الیکشن شیڈول کے وقت پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف کیسز سے کیا تاثر جائے گا۔

Advertisement

ممبر نثار درانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہیے وہ اداروں کو کتنا مضبوط کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن ایک سال سے یہ کیسز چلا رہا ہے، الیکشن کمیشن اس کیس کو ایک ماہ میں نمٹا سکتا تھا،  سیاستدانوں نے ملک کو چلانا ہے ان کو سوچنا ہوگا۔

ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ فریقین کی جانب سے اسٹے لیے گئے، استثنیٰ کی درخواستیں دیں، عدالتوں سے اسٹے واپس لیں، ایک ہفتے میں فیصلہ سنادیں گے۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر