
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 اگست تک پراسکیوشن کو ملزم کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست پر نوٹس بھی جاری کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کے جواز پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
پراسکیوشن نے بتایا تھا کہ ملزم قائد پی ٹی آئی ظل شاہ قتل اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے میں بھی ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ، مسلم لیگ ن کا آفس اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کروانے کا الزام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News