Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویز الہیٰ کی نظربندی کے خلاف رپورٹ پیش کرنے کا حکم

Now Reading:

پرویز الہیٰ کی نظربندی کے خلاف رپورٹ پیش کرنے کا حکم
پرویزالٰہی

آئی جی، چیف کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران کوہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے سوال کیا کہ معاملہ کابینہ بھجوایا تھا کیا بنا؟ اس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی وہاں سے کوئی فیصلہ نہیں آیا۔

سرکاری وکیل نے درخواست پر فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر رکھی تھی۔

سرکاری وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ درخواست گزار کے وکلاء ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب کے پاس نظر بندی پر نظرثانی کی درخواست لے کر پیش ہو گئے ہیں اور ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس راحیل کامران شیخ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کے شوہر کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ عدالت نے تمام مقدمات میں پرویز الہٰی کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ حکومت نے درخواست گزار کے شوہر کو رہا کرنے کی بجائے نظر بند کر دیا اور اب درخواست گزار کو شوہر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کے نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے پرویز الہیٰ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر