Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف نیب ریفرنس؛ سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Now Reading:

نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف نیب ریفرنس؛ سماعت بغیر کارروائی ملتوی
احتساب عدالت

نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف نیب ریفرنس؛ سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صد آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپلیمنٹری ریفرنس آج بھی عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔

قیمتی گاڑیاں اور تحائف وصول کرنے سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف شامل تفتیش ہوچکے تھے، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر