Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول
لاہور ہائی کورٹ

لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج کو بھی مشکوک خط موصول ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا ہے، تاہم اطلاع ملتے ہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام اور پولیس لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے خط کو قبضے میں لے لیا، جس کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے 4 فاضل ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شجاعت علی خان کو مشکوک خط موصول ہوا تھا جبکہ چوتھا خط جسٹس عابد عزیز شیخ کو موصول ہوا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تصدیق کی تھی کہ ان سمیت تمام آٹھ ججوں کوخط ملے، ایک جج کے عملے نے خط کھولا تواس میں پاؤڈر تھا اور خط کھولنے والے عملے نےآنکھوں میں سوزش کی شکایت کی ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے بتایا تھا کہ خطوں میں اینتھراکس کا بتایا گیاہے، بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے تاہم خط کسی خاتون اپنا ایڈریس لکھے بغیر ججوں کو ارسال کیے جبکہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین کی جانب سے بھیجے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کیساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹارہے ہیں، جسٹس گل حسن
اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر