Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ بی بی کیساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹارہے ہیں، جسٹس گل حسن

Now Reading:

بشریٰ بی بی کیساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹارہے ہیں، جسٹس گل حسن

بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں؟ جس پر اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء اسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، اسٹیٹ کونسل

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟ اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔

Advertisement

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹا رہے ہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزادی مارچ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما بری
ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں وزیراعلی پنجاب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم
ازخود نوٹس کیس؛ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، عدالت کا فیصل واؤڈا کو جواب
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر