Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی واقعات؛ بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Now Reading:

9 مئی واقعات؛ بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی

کے ایم سی حکام سے مفرور ملزم کی تفصیلات طلب

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔

سابق وزیراعظم کی وکلاء ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ سینیئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے، تاہم کورٹ نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کیساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، درخواست نمٹارہے ہیں، جسٹس گل حسن
اثاثہ جات کیس؛ الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈاپور کو طلبی کا نوٹس معطل
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر