Site icon بول نیوز

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: 15 سالہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیس کی مؤثر پیروی کے لیے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اس تعیناتی کی منظوری چیئرمین نیب نے دی، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاوید ارشد اپیلوں اور سزا معطلی سے متعلق نیب کا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کریں گے جبکہ کیس کی آئندہ سماعت میں اہم نکات پر بحث متوقع ہے۔

Exit mobile version