Site icon بول نیوز

شہزاد اکبر اشتہاری قرار؛ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم

شہزاد اکبر اشتہاری قرار؛ وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم

اسلام آبا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد مرتبہ عدالت میں طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے خلاف درج مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جاچکا ہے۔

مرزا شہزاد اکبر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور این سی سی آئی اے نے یہ مقدمہ جولائی 2025 میں قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا

Exit mobile version