کراچی میں سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نو منتخب مستقل ججز سے حلف لیا۔
مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی ساحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبد الحمید بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس قاسم علی ہادی اور جسٹس جعفر رضا شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والے تمام ججز اس سے قبل ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں 22 جنوری کو صدر مملکت کی جانب سے مستقل ججز کے طور پر کنفرم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
دوسری جانب 2 ایڈیشنل ججز، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس فیض الحسن شاہ کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا، تاہم ان کی عبوری مدت میں 6، 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔



















