Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ کے 11 مستقل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ میں 11 مستقل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

لاہور ہائیکورٹ کے 11 مستقل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 11 مستقل ججز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نو تعینات مستقل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار علی اکبر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔

تقریبِ حلف برداری میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد شاہ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، لاء افسران، عدالتی عملہ اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی نے شرکت کی۔

ان ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی ہے۔