Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ژوب میں شہید ہونے والے میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو سپرد خاک کردیا گیا

Now Reading:

ژوب میں شہید ہونے والے میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو سپرد خاک کردیا گیا
سپرد خاک

ژوب میں شہید ہونے والے میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو سپرد خاک کردیا گیا

8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب ژوب میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر رضا علی شہید کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کی گئی جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ شب سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے سرگودھا کے 31 سالہ میجر سید علی رضا شاہ اور وہاڑی کے 38 سالہ حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اپنے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں اور ان کی جرات و شجاعت پر فخر کرتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہید میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کیا تھا اور دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانحہ 9 مئی پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف سامنے آگیا
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر