Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں پی ٹی آئی کی پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری؛ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

امریکہ میں پی ٹی آئی کی پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری؛ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

امریکہ میں پی ٹی آئی کی پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری؛ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

امریکہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی ہے، عام انتخابات سبوتاژ کرنے، ریاستی اداروں پر منظم حملے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکہ اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے، لاکھوں ڈالر پی ٹی آئی کے اوورسیز ارکان اور مختلف کرداروں نے فراہم کیے۔

Advertisement

 نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق ادارواں کے ذریعے دباؤ بڑھانا ہے، حکومت و اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈلوا کر سابقہ چیئرمین اور پی ٹی آئی کے لیے رعایت حاصل کرنا نئے منصوبے کا اصل ہدف ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ جو اس وقت سنگین نوعیت کے پانچ کیسز میں ملوث ہے غیر ملکی دباؤ کے ذریعے اپنے جرائم کی سزا میں رعایت چاہتا ہے، اسی لیے بیرونی حمایت حاصل کرنے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر صرف پانچ قانونی کیسز کو بڑھا چڑھا کر دو سو کیسز کا  ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کو 9 مئی کے پھندے سے نکلوانا بھی اس منصوبے کا اہم مقصد ہے، پروپیگنڈے کے ذریعے 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کر کے مسلح افواج اور عوام میں خلیج پیدا کرنا بھی اہداف میں شامل ہے جبکہ 8 فروری کے انتخابات کو متنازعہ بنانا، پی ٹی آئی کو مقبول ترین جماعت ظاہر کرنا بھی منصوبے میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اہداف حاصل کرنے کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کی شروعات بھی کر دی گئیں، ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے، ماضی میں بھی انہی مذموم مقاصد کے حصول کے لیے امریکی ایوان نمائندگان اور انسانی حقوق کے اداروں میں قراردادیں جمع کروائی گئی۔

اسرائیل و بھارت نواز رکن کانگریس کے ذریعے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان اور اداروں کیخلاف قرارداد جمع کرائی گئی، یہ لابی گروپ پہلے سے پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دینے میں مصروف ہے جس کا پی ٹی آئی سے براہ راست گٹھ جوڑ ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا بیانیہ اجاگر کرنے کیلئے ایک رپورٹ آئی سی سی آر پی میں بھی پیش کی جا رہی ہے، انسانی حقوق اداروں میں مشترکہ رپورٹ پیش کروانے پر بھاری انویسٹمنٹ کی گئی ہے جبکہ پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کی کردار کشی کیلئے انتہائی متعصبانہ دستاویزی فلم بھی تیار کروا لی گئی ہے، جلد ریلیز کرنے کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور مغربی میڈیا میں مزید اسپانسرڈ/پیڈ آرٹیکلز کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج، انٹیلیجنس ایجنسیوں، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ ہے جبکہ 9 مئی واقعات کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کرنے کیلئے مزید لابسٹ فرمیں ہائر کر لی گئی ہیں، دو سے تین سینیئر حاضر سروس فوجی افسروں کا نام بھی من گھڑت اور جھوٹی کہانی میں شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکہ میں ایک لابسٹ فرم کی خدمات بھی اسی سلسلے میں حاصل کی گئیں جس نے 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کرنے والی رپورٹ چھپوانے کیلئے ایک امریکی سینیٹر کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر ادا کیے، آئی ایس آئی پر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو دھمکیاں دینے کا الزام لگانے پر عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ اس منصوبے میں ایف بی آئی کی رپورٹ شائع کرانا بھی شامل ہے۔

  آپریشن گولڈ اسمتھ کے حوالے سے باتیں سوشل میڈیا میں پہلے ہی زیر گردش ہیں، خبریں و تجزیے شائع کروانا آپریشن گولڈ اسمتھ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، کیا یہ نئی منصوبہ بندی آپریشن گولڈ اسمتھ پلس تو نہیں؟ تجزیہ کاروں نے تانے بانے ملانے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ پلس کی مشکوک ڈیلز میں کئی افراد کے خلاف اہم ثبوت اداروں کے ہاتھ لگ گئے، ماضی میں بھی مخصوص سیاسی جماعت نے تقریباً 25 ہزار ڈالر ہر مہینے پیمنٹ کے عوض امریکی فرم پرایا کنسلٹنٹس ایل ایل سی  کی خدمات حاصل کیں۔

بیرون ملک بیٹھے مخصوص جماعت کے حامی فنڈنگ استعمال کر کے گھوسٹ رائٹرز کے ذریعے بے نامی آرٹیکلز لکھوا کر عوام میں انتخابات سے متعلق مایوسی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو ہوا دے رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مخالف آرٹیکلز 18 دسمبر 2023 کو (دی انٹرسیپٹ)، 4 جنوری 2024 کو (دی اکانومسٹ)، 19 جنوری 2024 کو (نیویارک ٹائمز)، 19 جنوری 2024 کو (الجزیرہ)، 19 جنوری 2024 کو (بی بی سی اردو)، 25 جنوری 2024 کو (الجزیرہ) اور 27 جنوری 2024 کو (بی بی سی اردو) میں شائع ہوئے۔

مخصوص ایجنڈے پر کار بند جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے پہلے بھی ہیلی کریش لسبیلہ سانحہ میں اپنے گھٹیا پروپیگنڈا کیا، بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا کے 18 بھارتی اکاؤنٹس اس مخصوص سیاسی جماعت کے گٹھ جوڑ سے لسبیلہ حادثے پر عوام میں مایوسی اور بے چینی پھیلانے میں مصروف تھے۔

اِسی طرح حالیہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بھی ایک منظم اور مذموم  پروپیگنڈا کمپین مخصوص جماعت سے جڑے اکاؤنٹس سے چلائی گئی، مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا  پروپیگنڈا اور فارن لابیز کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے تمام حدیں پار کر چکی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
آرمی چیف کا سعودی فوج کی استعدادکار میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر