Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ترک ففتھ جنریشن ‘ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ فائٹر جیٹ’ کی پہلی کامیاب پرواز

Now Reading:

پاک ترک ففتھ جنریشن ‘ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ فائٹر جیٹ’ کی پہلی کامیاب پرواز

پاک ترک ففتھ جنریشن ‘ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ فائٹر جیٹ’ کی پہلی کامیاب پرواز

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف ایکس کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ نے پہلی پرواز سے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، ٹی ایف ایکس طیارے نے انقرہ کے شمال میں ایک ایئر بیس سے اڑان بھری۔

ترک ایرو اسپیس انڈسٹری نے پلیٹ فارم ایکس پر ٹی ایف ایکس کی کامیاب پرواز کا اعلان کیا، تاہم اس حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ٹی ایف ایکس کی پہلی پرواز پر اظہار مسرت کیا۔

ملٹی رول فائٹر ٹی ایف ایکس نے گزشتہ برس مارچ کے وسط میں اپنے انجنز کے بل بوتے پر کامیابی سے پہلا ٹیکسی ٹیسٹ مکمل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترک ایرو اسپیس انڈسٹری میں ٹی ایف ایکس کا ونڈ ٹنل، لائٹننگ، مکینیکل اور برڈ اسٹرائیک ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ترکی 2028 تک ٹی ایف ایکس کے پہلے بلاک کی پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement

ترک انجن ساز ادارے کے مطابق ٹی ایف ایکس سمیت دیگر بغیر پائلٹ طیاروں کے لئے مقامی انجن مکمل تیاری سے چند قدم دور ہے، ترکی ٹی ایف ایکس پر مسقبل مقامی انجنز کی تنصیب کا بھی خواہاں ہے، ابتدائی طور پر ٹی ایف ایکس پر امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف 110 انجن استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ بھی 2030 تک ٹی ایف ایکس کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، چن کے جے تھرٹی ون کی شمولیت کے بعد ٹی ایف ایکس پاک فضائیہ کا دوسرا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ ہو گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹی ایف ایکس کی تیاری میں پاکستان ترکی کا پارٹنر بن چکا ہے، پاکستانی انجنئیرز بھی ترک ساتھیوں کے ساتھ ٹی ایف ایکس کی تیاری میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک ترک ففتھ جنریشن "ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ" کی دوسری کامیاب ٹیسٹ فلائٹ
واٹس ایپ نے بھارت میں سروسز بند کرنے کے دھمکی دے دی
پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا
ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 4 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات
چمن میں سیلابی صورتحال؛ پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر