Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کا گلگت بلتستان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

Now Reading:

پاک فوج کا گلگت بلتستان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کا گلگت بلتستان میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ گاوٴں گمبا پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان آرمی کی آرمی میڈیکل اور ڈینٹل کور نے شرکت کی۔

پاک فوج نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 743 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں 220 مرد، 246 خواتین، 224 بچے اور 53ڈینٹل مریض شامل تھے۔

میڈیکل کیمپس میں الرجی، فلو، بخار، معدے اور زچگی کے مسائل، جوڑوں کے مسائل، جسمانی کمزوری، دانتوں کا درد، پیٹ کا درد، بلڈ پریشر، شوگر اور انفیکشن کے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

علاقہ مکینوں کو بلڈ پریشر، شوگر ٹیسٹ، ای سی جی، الٹراساوٴنڈ، لیب ٹیسٹس اور معمولی آپریشن تھیٹر کے پروسیجرز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں اور مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ علاقہ مکینوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ان میں تحائف تقسیم کیے گئے جن میں 30 دانتوں کی صفائی کٹس، 65 اسٹیشنری پیکٹس اور 4 فرسٹ ایڈ باکسز شامل تھے۔

 کیمپ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر جامع اور تفصیلی لیکچر دیے گئے، ضرورت مند عوام کے لیے آئندہ بھی مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گئی
سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن؛ دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید
ڈی آئی خان؛ پاک فوج نے سی آر بی سی نہر سے 2 لاشیں برآمد کرلیں
شہداء کو قوم کا سلام، سانحہ گیاری کو 12 سال مکمل
ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا
لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار کی نمازجنازہ ادا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر