Advertisement
Advertisement
Advertisement

اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے تمام 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تمام دہشت گرد اس حملے میں ملوث تھے جس میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نوجوان شہید ہوئے تھے۔ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ آپریشن انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد فتنہ الخوارج سے منسلک شدت پسندوں کا خاتمہ تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کوئی دہشتگرد فرار نہ ہو سکا، کامیاب آپریشنز دہشت گردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کے 11 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 19 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب شروع ہونے والے آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن پر اپنی جان نچھاور کی۔

Advertisement

شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر