قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج۔ طلباء نے ریلی نکالی اور فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرہ بازی کی۔
بی ایس پروگرام فی سمسٹر 6 سے 7 ہزار روپے اضافے کے خلاف قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت کے طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یونیورسٹی سے دنیا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں طلبہ و طلبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔
طلباء مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اچانک سے 50 فیصد اضافہ ظلم ہے۔ مڈل کلاس کے لوگ ہیں اتنی بھاری فیس ادا نہیں کرسکتے قراقرم بورڈ ختم کیا گیا جس کا بوجھ طلباء پر ڈالا جا رہا ہے فیس بڑھانے کے بجائے قراقرم بورڈ کی بحالی کی کوشش کی جائے۔
بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ فیس پہلے سے بہت زیادہ تھی 27 ہزار روپے ادا کرریے تھے اب 35 ہزار روپے لیئے جاریے ہیں۔ فیسوں میں اضافہ خطے میں تعلیم دشمنی پالیسی ہے۔ اس ادارے میں کسی وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے بچے پڑھتے بلکہ شہر متوسط طبقے کے طلباء تعلیم حاصل کرتےہیں اور اتنی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں انھوں نے کہا کہ اگر فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اگلی مرتبہ احتجاجی ریلی وزیر اعلی ہاوس تک نکالی جائے گی اور سی ایم ہاوس کا گیراو بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
