گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں جاری لیتریچر فیسٹیول کے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول بہت اہم ہے۔
انہوں نے فیسٹیول میں شرکت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والا یہ سب سے پرانہ ایوینٹ ہے اور ساتھ ہی اگلا ایونٹ گورنر ہاوس میں کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول ہر سال بہتر سے بہتر ہوتا جارہا ہے، ہمیں ہر سال اسے جاری رکھنا ہے کیونکہ اس سے عوام کی ادب سے دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کل تین روزہ گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں آغاز ہوگیا تھا۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز
گیارہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب شہر قائد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی شرکت کی۔
فیسٹیول کا آغاز مرحوم شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔
فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 200 مندوبین شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 180 کا تعلق پاکستان جبکہ 20 کا تعلق امریکہ، برطانیہ ، جرمنی، کنیڈا اور اٹلی سے ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے جو چائنہ اور ایران میں آچکا ہے لیکن پاکستان میں اس طرح کی وباء نہیں پھیلی ہے، ممکنہ طور پر احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بارڈرز پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں اور وزیر اعلی کی کانفرنس ببی دیکھی تھی میں اسے سراہتا ہوں۔
سکھر میں روہڑی ٹرین حادثے کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ روہڑی پھاٹک پر حادثہ چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ پھاٹک لگوانا چوکیدار کا موجود ہونا صوبائی حکومت کی زمیداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک پر جو حادثہ ہوا اسکا دلی افسوس ہے اس کو جدید کرنے کی ضرورت ہے، حادثے میں انیس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ریلوے حکام، سندھ اور وفاقی حکومت کو مل کر کچھ کرنا ہوگا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے واگزار کرنے کے لئے جاری آپریشن چیف جسٹس کے حکم پر ہورہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں اسے واپس لائیں، شیخ رشید سے بھی یہی بات ہوئی ہے اور جنہیں ریلوے سے ہٹایا جارہا ہے انہیں متبادل مقام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
