
وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سلامتی کمیٹی کو کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے پانچ اپریل تک چھٹیوں کا اطلاق نجی اداروں اور مدارس پر بھی ہوگا جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سمیت متعلقہ حکام، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ بریگیڈئر ر اعجاز شاہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک،سیکریٹری ٹو پی ایم، داخلہ،خارجہ اور سلامتی کمیٹی کے وفاقی سیکریٹر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ
یاد رہے گزشتہ روز حکومت سندھ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں کہا تھاکہ سندھ کابینہ کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کر تعلیمی ادارے 30 مئی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے یہ بھی کہا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News