Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرائیویٹ اسکول والے ہوجائیں ہوشیار

Now Reading:

پرائیویٹ اسکول والے ہوجائیں ہوشیار
پرائیویٹ اسکول

کراچی میں کرونا وائرس کے خدشات کا معاملے پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے حکم نہ ماننے والے اسکولوں کے خلاف انسپکشن  ٹیمیں تشکیل دیدیں۔

کل کراچی بھر کے اسکولوں کا اچانک دورہ کیا جائیگا، اسکول کھلا ہونے پر فوری رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پہلے 27 اور 28 فروری کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا، بعدازاں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسکولوں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات کے باوجود آج کئی علاقوں میں اسکول کھولے گئے۔

Advertisement

ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ہدایت پر مختلف اسکولوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ڈائریکٹریٹ کی انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانڈھی، لیاری، کورنگی، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج کھلنے والے تمام اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے آج کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کے لیے چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو سفارش بھی کی ہے۔

ان تمام اداروں کے سربراہان کو ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے آج طلب بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر