Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں بیس فیصد کمی

Now Reading:

نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں بیس فیصد کمی
نجی اسکول

حکومتی فیصلے کے  بعد متعدد نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں بیس فیصد کمی کرنا شروع کردی گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق دی پنجاب اسکول اور بیکن سکول سسٹم کی جانب سے طلبہ کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

پنجاب اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد کٹوتی کردی ۔

 سی ای او سید احسان اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ دی پنجاب سکول نے ہمیشہ سے اپنے بچوں، اساتذہ اور والدین کو ریلیف دیا ہے۔ دی پنجاب سکول نے اپنے سٹاف کے گھروں تک خود راشن پہنچایا ہے۔

سی ای او سید احسان اللہ وقاص کا مزید کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر بچوں اور والدین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

Advertisement

دوسری طرف بیکن ہاوس سکول سسٹم کی جانب سے بھی فیسوں میں کمی کرکے ووچر جاری کردیے گئے ہیں ۔

محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کردیا

یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم  سندھ نے کورونا وائرس کے باعث حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات قرار دیے جانے پر فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

بول نیوز کی نشاندہی پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے  ہر نجی اسکول  کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20  فیصد رعایت دینے کا پابند  کردیا تھا جبکہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
میٹرک امتحانات : طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر