Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

Now Reading:

نوجوانوں کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو  یقینی بنانے اور ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ ایشوز پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم جیسے ترجیحاتی شعبے کو یو ایس ایف کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو تیز کیا جائے۔

عمران خان نے اجلاس میں پابند کیا ہے کہ نوجوانوں تک انٹرنیٹ کی آسان رسائی، سستے پیکیجز کی فراہمی  اور ٹیلی کام سیکٹر سے متعلقہ ایشوز کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر غور لایا جائے اور آئندہ دو ہفتوں میں اس حوالے سے فیصلے کیے جائیں۔

اجلاس میں ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے سے متعلق امور زیر غور کیا گیا ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر  کے حوالے سے متعلقہ  ایشوزکے حل کے حوالے  سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Advertisement

طالب علموں تک انٹرنیٹ کی آسان رسائی اور سستے پیکیج کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے اور ملک کے پس ماندہ علاقوں میں یونیورسل سروس فنڈ کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی سکولنگ اور انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم کی فراہمی  کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اجلاس میں شفقت محمود، حماد اظہر، امین الحق، اسد عمر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  تانیہ ایدرس، سیکرٹری انفارمیش ٹیکنالوجی ڈویژن بھی شریک ہوئے ہیں۔

اجلاس کے دوران چئیرمین پی ٹی اے ، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ و دیگر حکام بھی شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر