Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کو اختیار سے محروم رکھنے کی سازش ہے،ایمل ولی

Now Reading:

الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کو اختیار سے محروم رکھنے کی سازش ہے،ایمل ولی

خیبر پختونخواہ میں اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین عوام کو اختیار سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کی مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات  ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین، پی ایم ڈی اے اور دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو  ہوئی۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ  ووٹ چوری کا راستہ مستقل طور پر بند کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اے این پی پہلے ہی ای وی ایم کو مسترد کرچکی ہے، مزید ووٹ چوری کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہوگا۔

Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے  میں ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ نظام لاکر ایک دفعہ پھر دھاندلی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

اے این پی خیبر پختونخواہ کے صدر کا کہنا تھا کہ  آزادمیڈیا اور صحافت جمہوریت کے لئے سانس کی مانند ہے، حکومت پی ایم ڈی اے جیسا قانون لاکر آزاد صحافت اور جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے،  چور دروازے سے کی جانے والی قانون سازی کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات کا پاکستان پر اثر انداز ہونا یقینی ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھناہوگا اوراپنی عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کو مقدم رکھنا ہوگا ۔

ان کا کہنا تھاکہ حالات کا تقاضہ ہے کہ پارلیمان کو اعتماد میں لے کر آزاد خارجہ پالیسی عوام کے سامنے لائی جائے۔

اس موقع پر اے این پی خیبر پختونخواہ کے صدر  ایمل ولی خان نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کے  بارے  میں بھی دریافت کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر