Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور

Now Reading:

انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور

انتہائی اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور

گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ایچی سن کالج لاہور کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور انکی جگہ آمنہ عمران کو قائم مقام پرنسپل ایچی سن کالج تعینات کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ گورنر پنجاب نے فیس معافی پالیسی کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے مطابق طالبعلم 3 سال تک کسی دوسرے شہر منتقل ہوتا ہے تو اس کی 50 فیصد تک فیس معافی ہو گی۔

 

انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دیا: بلیغ الرحمان۔ فوٹو فائل

Advertisement

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے اسٹاف کو خط کے ذریعے اپنے استعفے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے متعصبانہ اقدامات نے اسکول کی گورننس اور نظم و نسق کو خراب کیا، کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

مائیکل اے تھامسن نے خط میں لکھا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں میں کوئی کردار ادا نہیں کروں گا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرنسپل ایچی سن کالج کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے، انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکولوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
میٹرک کے امتحانات سے متعلق طلباء کے لئے بڑی خبر آگئی
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان؛ طلباء کے لئے اہم خبر آگئی
عید پر تعلیمی اداروں میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی
تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر