Site icon بول نیوز

کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

کراچی؛ انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

کراچی میں انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات کے مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد پر پابندی عائد، امتحانی مراکز کے اطراف دو سے تیس دسمبر تک دفعہ  144 نافذ کردی گئی۔

کمشنر کراچی کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افرادکا داخلہ ایڈمٹ کارڈ نہ ہونے پر مکمل ممنوع ہوگا، امتحانی مراکزکےدو سوگز کے اندر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانی اوقات میں موبائل فون اور برقی ڈیوائسزکے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ امتحانی مراکز کےاطراف غیرضروری اجتماع، رش اور ہجوم پرسخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وقت کم ہے اور امتحانات کی تیاری، کیسے ممکن؟

کمشنر کراچی کے مطابق شفاف اور پرامن امتحانات کیلئےاسلحہ لےکر آنےوالوں کےخلاف فوری ایکشن ہوگا، شام دو سے پانچ بجے تک تمام امتحانی مراکز کو حساس قرار دیاگیا، امتحانی عملے اور امیدواروں کے سوا ہر فرد کا داخلہ سختی سے روک دیاگیا ہے۔

کمشنر کراچی نے پولیس کو پابندی کی خلاف ورزی پرسیکشن188کےتحت مقدمات درج کرنے، اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایچ اوز کومؤثرنگرانی کی ہدایات جاری کردی۔

Exit mobile version