Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی

وزیر تعلیم نے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق پھیلنے والی خبروں کی تردید اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکولز اور کالجز پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور تعلیمی ادارے 12 جنوری سے باقاعدہ طور پر دوبارہ کھل جائیں گے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جارہی۔

انہوں نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر ہی انحصار کریں۔