Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف فنکار ضیا محی الدین نے جناح میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کےمعروف فنکار ضیا محی الدین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان سوسائٹی کا پہلا جناح میڈل پیش کیا گیا۔

ضیا محی الدین کو دو بار سول ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، انہیں 2003 میں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

پاکستان سوسائٹی 1951 میں لندن میں قائم کی گئی تھی، اس کا مقصد برطانیہ کے عوام میں پاکستان کی تاریخ، جغرافیہ، اقتصادی زندگی اورپاکستانی اداروں کے بارے میں آگہی بہم پہنچانا ہے۔

یہ تقریب بدھ کو لنکن ان لندن میں منعقد ہوئی تھی، تقریب میں معروف برٹش پاکستانی حکام نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کے ضیا محی الدین نے کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں شاندار کام کیا اور ایک منفرد آواز کے مالک کی حیثیت سے اپنے نام بنانے میں  بھی کامیاب رہے۔