
بلیک میلنگ سے تنگ آکر معروف عرب گلوکارہ ایلسا زکریا خوری نے میوزک انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلا ن کردیا۔
لبنان سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ گلوکارہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں موسیقی کی دنیا چھوڑنے کا اعلان کیا۔
لبنان کی امیر ترین و مقبول ترین گلوکاراؤں میں سے ایک گلوکارہ ایلسا زکریا خوری نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ وہ دوسروں کی بلیک میلنگ اور مافیا کے باعث مزید اس انڈسٹری میں کام نہیں کرسکتیں۔
I am preparing this new album with a lot of love and passion. The reason is that it will be the last one in my career. I am announcing this with a heavy heart but with a lot of conviction because I can’t work in a field that is similar to mafias. I can’t be productive anymore
Advertisement— Elissa (@elissakh) August 19, 2019
انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنا ایلبم انتہائی محنت پیار اور جذبے کے ساتھ بنا رہی ہیں۔ کیوں کہ اس کے بعد ان کے مداح گلوکارہ کو نہیں سن سکیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
گلوکارہ کے اعلان کے بعد لبنان، تیونس، مراکش اور دیگر عرب ممالک کے گلوکاروں و شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کا کہا۔
ایلسا زکریا خوری نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی بہتری کے لیے کیا ہے، تاہم وہ مداحوں کی مایوسی کو سمجھ سکتی ہیں اور وہ ان سے وعدہ کرتی ہیں کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گی۔
Guys I totally understand yr sadness &I appreciate all the messages I am getting from u. I only want u 2 know that I am doing this 4 my own good It’s still early 2 talk since I have my album my concerts & many events& I promise that when I am ready 2 produce 4 myself I will do it
— Elissa (@elissakh) August 20, 2019
انہوں نے ٹویٹ میں مداحوں سے وعدہ کیا کہ جب وہ خود میوزک ایلبم ریلیز کرنے کی حالت میں آگئیں تو وہ ضرور کریں گی۔ تاہم تب تک وہ ان کی جانب سے آنے والے میوزک ایلبم اور میوزک کنسرٹ پر اکتفا کریں۔
ایلسا زکریا خوری نے 1992 میں میوزک کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی شہرت حاصل کی۔
وہ لبنان کی واحد گلوکارہ ہیں جنہوں نے عالمی میوزک ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News