Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبزکی ایک اورمعروف جوڑی شادی کرنےوالی ہے

Now Reading:

پاکستان شوبزکی ایک اورمعروف جوڑی شادی کرنےوالی ہے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایک کے بعد شادی ہونے کاسلسلہ جاری ہے اور بہت جلد شوبز دنیا کی ایک اور جوڑی  شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری ستاروں کی جانب سےمداحوں کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 2019میں کئی پاکستانی ستاروں نے زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا۔ پہلے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے مداحوں کو حیران کیا، پھر سجل علی اور احد رضا میر نے بھی شادی کا اعلان کیا۔اور اب ایک اور جوڑی  بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

رومانوی کامیڈی فلم ’مہرونسا وی لب یو‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ثنا جاویداور گلوکارعمیر جسوال بہت جلد زندگی کے نئےسفرکا آغازکریں گے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال متعدد بار ایونٹ میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتوں کا بھی سوشل میڈیا پر چرچا رہا تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی خبروں پر خاموشی اختیار کی گئی۔

ویب سائٹ کے مطابق دونوں شوبز شخصیات سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال بہت جلد ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے،تاہم ابھی یہ سامنے نہ آسکا کہ دونوں کی شادی کب ہوگی، ممکن ہے کہ دونوں شوبز ستاروں کی جانب سےشادی کےحوالے سے جلد اعلان کیا جائے۔

Advertisement

اقرااوریاسرکی شادی ٹرول کی زد میں

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اقرا عزیز اور پروڈیوسر و اداکار یاسر حسین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ۔

شوبز ستاروں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اقرا عزیز نے شادی پر مشہور و معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کا لہنگا پہنا۔ یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی۔

اقرا عزیز نے بہت جلداپنی اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یاسر حسین نے اس ایک ایوارڈ شو میں اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر