Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 اے آررحمٰن کی بیٹی کوحجاب میں دیکھ کر دم گُھٹتا ہے 

Now Reading:

 اے آررحمٰن کی بیٹی کوحجاب میں دیکھ کر دم گُھٹتا ہے 

آسکرایوارڈ یافتہ بین الاقوامی شہرت کے حامل بھارتی گلوکاروموسیقار اے آر رحمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمٰن نے برقعے پر تنقید کرنے والی بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کو سوشل میڈیا پرکرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی رائٹر تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اے آر رحمٰن کی بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی ،جس میں اُنہوں نے معمول کے مطابق برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے۔

بنگلادیشی رائٹر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اے آر رحمٰن کی گلوکاری پسند ہے لیکن میں جب بھی اُن کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو میرا دم گُھٹنے لگتا ہے،یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک ثقافتی گھرانے میں پرورش پانے والی لڑکی کا بھی آسانی سے برین واش ہوسکتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/B8jzyv4lKTT/?utm_source=ig_embed

Advertisement

خدیجہ رحمٰن نے بنگلادیشی رائٹر کی پوسٹ پر اپنا مو قف سناتے ہوئے جواب دیا کہ بھارت میں اِس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن سب لوگ اِس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ عورت کو کیا لباس پہننا چاہیے اور یہ دیکھ کر میں بہت حیران ہوتی ہوں۔

 اے آر رحمٰن کی صاحبزادی نے لکھا کہ میں جب بار بار یہ موضوع سُنتی ہوں تو میرے اندر ایک آگ بھڑک اُٹھتی ہے،میں بہت ساری باتیں کہنا چاہتی ہوں گزشتہ ایک سال میں مجھے اپنا جو ایک مختلف وژن ملا ہے وہ اِس سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا۔

خدیجہ رحمٰن نے مزید لکھا کہ میں کمزور نہیں ہوں اور نا ہی میں اپنی اِس زندگی کے اتنتخاب پر مایوس ہوں بلکہ میں بہت خوش ہوں اور مجھے برقع اور حجاب پہننے پر فخر ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر