Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کوروناوائرس: ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ریلیز ہونے سے روک دی گئی

Now Reading:

 کوروناوائرس: ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ریلیز ہونے سے روک دی گئی
کوروناوائرس

ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کے نویں ایڈیشن کی ریلیز کی تاریخ بھی آگے منتقل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے  کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے فلم  ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کو ریلیز ہونے سے ملتوی کر دیا  گیا ہے۔

یاد رہے پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب اس وائرس سے کاروباری نظام بھی پوری دنیا میں بڑی حد تک متاثر  ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سپر پاور سمجھے جانے والے ممالک ملک بھی کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  اس وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو متاثر کردیا ہے وہیں بین الاقوامی فلمی صنعت کو بھی اب تک پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ  یونیورسل اسٹوڈیوز نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے باعث بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم سیریز ‘جیمز بانڈ’ کی 25 ویں فلم ٹائم ٹو ڈائے کو ریلیز کرنے موخر کر دی گئی۔

Advertisement

ہالی وڈ کی ایکشن فلم کو ریلیز صرف کورونا وائرس کی وجہ سےنہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فاسٹ 9 کو اس سے قبل 19 اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

 تاہم یونیورسل پکچرز نے بتایا کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کو اب اگلے سال 2 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ہالی وڈ اسٹوڈیو پیراماؤنٹ پکچرز نے بھی اپنی تھرلر ہارر فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement

فلم ‘اے کوائٹ پلیس 2’ کے ہدایت کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بتایا ہے کہ یہ فلم 18 مارچ کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس فلم کو اس تاریخ پر ریلیزنہیں کیا جائے گا۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جو تمام انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقاءکے لیے جدوجہد کررہی ہوتی ہے۔

فلم میں بظاہر کوئی ایسی مخلوق دکھائی گئی تھی جو ہر زندہ شے کا شکار آوازوں پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں بچ جانے والا خاندان مکمل خاموشی سے زندگی گزار رہا ہوتا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے۔

اس سے قبل ’کورونا وائرس‘ کے پیش نظر چین میں فلموں کی نمائش منسوخ کرکے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا۔

کورونا وائرس سے 70 ہزار سینما گھر بھی متاثر

اس وجہ سے فلم انڈسٹری کو 2 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 3 کھرب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ کورونا وائرس دسمبر میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک 107 ممالک میں اس سے ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 4251 ہلاک ہوچکے ہیں، مگر 65 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں فلم انڈسٹری اور سینیما گھروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا  وہی بہت سے موسیقاروں نے بھی اپنے میوزیکل شوز کو منسوخ کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرینہ کپور کے ساؤتھ انڈین فلم میں ڈیبیو کے متعلق اہم خبر
شوبز انڈسٹری میں سوشل میڈیا فالوونگ دیکھ کر کام ملتا ہے، اسماء عباس
ویب سیریز "ہیرا منڈی" کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو بھوکا رکھا گیا؟
پاکستان اور بھارت ایک جیسا ہے، دونوں ممالک کے لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، سنجے لیلا بھنسالی
کیا سوناکشی سنہا کبھی سیاست میں آئیں گی؟
اداکارہ مایا خان رشتہ کلچر کیخلاف بول پڑیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر