Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم فاروق نے علی رحمٰن کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کر دیے

Now Reading:

حریم فاروق نے علی رحمٰن کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کر دیے
حریم فاروق

پاکستان کی نامور اداکارہ حریم  فاروق نے اپنے دوست اور پاکستانی اداکار علی رحمٰن کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حریم فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے دوست علی رحمٰن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

https://www.instagram.com/p/B_2PRcdFbtQ/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ حریم فاروق نے علی رحمٰن کے لیے اُن کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

حریم فاروق نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، قرنطینہ کے دوران آپ کی سالگرہ ایک خاص پوسٹ کی حقدار ہے لہٰذا میں نے اپنی اِس پوسٹ میں وہ تمام تصاویر شیئر کی ہیں جو ہمارے قیمتی لمحات ہیں اور ہماری دوستی کو بہترین طریقے سے بیان کرتی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نےمزید لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ کسی بھی لمحے میHں خود کو سُست اور تھکا ہوا محسوس نہیں کیا۔

حریم فاروق نے کہا کہ ان تصاویر سے اِس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ہم ہنس نہیں رہے ہیں تو یقیناً ہم کسی موضوع پر بحث کر رہے ہیں اور اگر ہم بحث نہیں کر رہے ہیں تو یقیناً ہم ہنس رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ ہر پروجیکٹ کو یاد گار بنانے کے لیے اور ایک سچا دوست بننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

دوسری جانب علی رحمٰن نے اپنی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکار کیک کھاتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ علی رحمٰن نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر