Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم
اتحادیوں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹیلی ویژن کی اصلاح پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے بعد پی ٹی وی قومی تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ماضی کی طرح ادا کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے نامور لکھاریوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نے قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی تہذیب و تمدن اور پاکستانیت کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کی حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور امید کرتے ہیں کہ نجی  چینلز بھی اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مغربی طور طریقوں اور بیرونی کلچر کی یلغار سے ہماری نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، اسلامی شعور اور قومی اقدار سے متضاد کلچر کی بھرمار سے ہماری  تاریخ، ثقافت، معاشرتی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ نئی نسل میں اسلامی شخصیات، آباؤ اجداد اور قومی تاریخ کے بارے میں معلومات  بھی برائے نام اور محدود ہوتی جا رہی ہیں۔

 نئی نسل کو قومی تشخص سے روشناس کرانے، معاشرتی اقدار اور پاکستانیت کے فروغ کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور لکھاری اس ضمن میں کلیدی کردار  ادا کر سکتے ہیں کیونکہ آج بھی نامور لکھاریوں کی تحریریں  معاشرے کے ہر طبقے میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا سوناکشی سنہا کبھی سیاست میں آئیں گی؟
اداکارہ مایا خان رشتہ کلچر کیخلاف بول پڑیں!
سدھارتھ ملہوترا کا اپنی اہلیہ کیساتھ فلم کرنے کے متعلق اہم بیان
’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
کرن جوہر کی فلم کی آفر ٹھکرانے پر انکیتا لوکھنڈے کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر