Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان کے شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل، بھارتیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا

Now Reading:

ماہرہ خان کے شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل، بھارتیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا

معروف بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے ماہرہ خان کو اداکاری کی دُنیا میں 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

[amazonad category=”Mobile”]

ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان کی پوسٹ پر جہاں اُن مداحوں اور پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں بھارت کے اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

بھارتی اداکارہ مونی رائے نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں اداکاری کی دُنیا میں 10 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔

ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا لیکن شہرت اور مقبولیت ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کی جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا۔

اداکارہ نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر