Advertisement

کوئی مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، مہوش حیات

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز کی حامل مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی نامناسب الفاظ استعمال کر کے مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا۔

مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سابقہ بیان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے بیان میں حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا۔

Advertisement

اداکارہ نے لکھا کہ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اقتدار میں رہنے والوں کو جواب دہ ٹھہرائے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کر کے آپ مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ اس طرح کے الفاظ کا استعمال آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کے افسوس ناک واقعات پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لئے کون سے اقدام کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
Next Article
Exit mobile version