
بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی سابق شوہر اداکار ارباز خان کے ساتھ کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
گزشتہ روز ملائیکہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ پر گئیں جس میں ارباز خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تصاویر میں ملائیکہ اور ارباز کے بیٹے ارہان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ہرے رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ملائیکہ کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں ملائیکہ کی والدہ ارباز کو محبت بھرے انداز میں چہرے پر بوسہ دے رہی ہیں جبکہ ملائیکہ قدرے فاصلے پر پیچھے کھڑی انہیں دیکھ رہی ہیں۔
دوسری جانب مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر خاصے خوش نہیں دکھائی دیے اور کئی افراد نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا جبکہ کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ دونوں صرف اپنے بیٹے کے لئے ہی ایک ساتھ لنچ پر گئے ہوں گے۔
خیال رہے بالی ووڈ کی جانی مانی جوڑی ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جبکہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے جس کی عمر 18 برس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News