Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان سالگرہ کے دن بھی این سی بی آفس پہنچ گئے

Now Reading:

آریان خان سالگرہ کے دن بھی این سی بی آفس پہنچ گئے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی 24 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفس پہنچ گئے ۔

آریان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اُنہیں آفس کے اندر جاتے ہوئے دِکھایا جاسکتا ہے۔

آریان خان آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ آج ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق این سی بی کے آفس میں پیش ہوئے جہاں اُن سے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں پوچھ گچھ کی گئی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے بہت سے مداحوں کو اس بات پر دُکھ ہوا کہ آریان خان کو اپنی سالگرہ پر بھی این سی بی آفس جانا پڑا۔

Advertisement

یاد رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان کی ضمانت کے لئے 14 شرائط درج کی تھیں، آریان خان پولیس کو بتائے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں ہر جمعے کو این سی بی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

اگر شرائط میں سے کسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو این سی بی آریان خان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر