Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے

Now Reading:

اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد اور والدہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

محب مرزا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mohib Mirza (@mohibmirza)

Advertisement

اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام طور پر میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کروں لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا اس آدمی کے بارے میں جانے۔

اداکار نے لکھا کہ میرے والد محسن مرزا سب سے مہربان اور سب سے زیادہ فیاض انسان تھے جنہیں میں جانتا ہوں۔

محب مرزا نے لکھا کہ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایچ آر میں خدمات انجام دیں لیکن فن ان کے خون میں دوڑتا رہا ،ایک مصور شاعر جو گانا جانتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ میرے خاندان میں حقیقی فنکار، حقیقی سُپر اسٹار وہی ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح زندگی گزاری جائے، میرے ابو میرے ہیرو اور ایک سچے محسن۔

محب مرزا نے لکھا کہ الحمداللّہ، میرے ابو نے خوش و خرم زندگی گزاری اور میری والدہ ساری زندگی ان کے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہیں لیکن میں نے ان کی طرف سے کبھی ایک شکایت بھی نہیں دیکھی اور نہ سنی۔

اداکار نے لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں براہ کرم ان کی مغفرت کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں اور دُعا کریں کہ ان کی روح کو جنت الفردوس میں سکون عطا ہو۔

انہوں نے لکھا کہ یہ سب سے مشکل کام تھا جو میں نے کیا آپ کو غسل دینا اور پھر مٹی میں دفن کرنا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں، میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا صرف آپ کی وجہ سے کیا،میری خوشی اور کامیابی آپ کے لئے اہمیت رکھتی ہے، ہر ایک چیز اور  ہر یاد کے لئے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ محب مرزا کے والد کا انتقال رواں ماہ 13 جنوری کو ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر