Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان مختار اور نیمل خاور کے درمیان کس طرح کے تعلقات تھے؟ اداکار نے بتادیا

Now Reading:

عثمان مختار اور نیمل خاور کے درمیان کس طرح کے تعلقات تھے؟ اداکار نے بتادیا
عثمان مختار اور نیمل خاور

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق بات کی ہے۔

 حال ہی میں اداکار عثمان مختار کا ایک انٹرویو ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور دیگر معملات پر  کیے جانے والے سوالات کا جواب پیش کیا ہے۔

 اداکار عثمان مختار نے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں تھیٹر کرنے والا اور اسے پسند کرنے والے شخص ہوں لیکن مجھے کبھی وہ شہرت اور نام نہیں ملا جس کا میں خواہشمند تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں اپنی پہچان اور کیریئر میں آگے بڑھنے کے لئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد میں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کے آغاز ایک مشہور ڈرامہ سیریل کے بہترین کردار سے کیا تھا۔

 اداکار نے بتایا کہ اس ڈرامے میں اداکاری کے بعد مجھے وہ شہرت ملی جو اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں ملی تھی ۔

Advertisement

عثمان مختار نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اداکاری کے لئے مختلف اور متاثر کرنے والے کرداروں کی تلاش میں ہیں جو کہ بہت ہی کم ملتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کرداروں کے بارے میں بہت شکوک و شبہات ہونے لگے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں بس اتنا ہی کر سکتا ہوں۔

علاوہ ازیں اسکرین پر اپنے اور نیمل خاور کے رشتے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اصل زندگی میں میرے اور نیمل کے درمیان کوئی رومانوی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہمارا رشتہ بھائی بہن کا ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ نیمل اور میں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھے لیکن اسکرین کے کرداروں کو ذاتی زندگی میں بھی اسی نظر سے دیکھنا بہت غلط ہے۔

 اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں پر غصہ آتا ہے جو کہ کسی بھی رشتے کو کوئی بھی نام دے دیتے ہیں ۔

علاوہ ازیں اداکار نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ پہلے میرا وزن 138 کلو تھا جس کے بعد میں نے خود پر توجہ دی اور اپنے وزن کو کم کیا لیکن اب بھی مجھے مزید وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر