Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کیساتھ بنائی مکمل ویڈیو شیئر کردی

Now Reading:

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کیساتھ بنائی مکمل ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی۔

نادیہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مکمل ویڈیو شیئر کردی جس میں اُنہیں انیسہ فاروقی سے اُن کے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

Advertisement

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سب ٹائٹلز کے ساتھ مکمل ویڈیو ہے جس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی۔

ادکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ پوری ویڈیو میں ایک بھی غیراخلاقی یا نامناسب لفظ تلاش کر سکتے ہیں؟

اس سے قبل نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی غلط فہمی دور کی تھی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے مخلتف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی اور تنقید کرنے والوں کی غلط فہمی دور کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ آپ  کسی بڑے کو ان کی تعریف کر کے اور وقت دے کر خوش کرسکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی یہ ہی کیا اب میں ان سے کیا بات کرتی؟ ان سے پرسنل باتیں کرتی ،میں نے ان سے وہ باتیں کی جو ان کو خوش کر دیتیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ آپ خود بتائیں ہم کسی شادی پر جاتے ہیں تو اپنے سے بڑی خواتین سے کیا پوچھتے ہیں یہ ہی نہ کہ آپ کہاں سے تیار ہوئیں؟ میک اپ کس نے کیا؟ کونسے پارلر میں گئیں تھیں؟ مجھے بھی ایسا کروانا ہے تو میں نے بھی ان سے یہ ہی پوچھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ان کی دل سے تعریف کی تھی اور وہ خواتین مجھے بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لال جوڑے میں آئی تھیں اکیلی تھیں اتنا اچھا میک اپ تھا میں نے ان کی تعریف کی اور وہ بہت خوش ہوئی آپ لوگ سہی طرح جا کے ویڈیو دیکھیں اگر میں نے کوئی لفظ طنزیہ استعمال کیا ہو کیونکہ ان ہی چیزوں پر اختلافات ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

چند دن قبل نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی تھی جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

وائرل ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے میک اپ کا مزاق بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کس نے کیا اور اس کے ساتھ ہی ان کے کپڑے اور جیولری کی بھی طنزیہ انداز میں تعریف کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sagargram1 (@sagargram1)

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

Advertisement

شرمیلا فاروقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے نادیہ خان کے رویے کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا تھا اور ان کے لئے سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کے لوگوں کی بہت عزت کرتی ہیں، فنکار برادری سخت محنت طلب کام کرتے ہیں مگر نادیہ خان کا رویہ ناقابل برداشت تھا کیونکہ ان کی والدہ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کے مطابق تین ماہ قبل ہی ان کے والد انتقال کر گئے تھے اور ان کی عمر رسیدہ والدہ شوہر کی وفات کے بعد پہلی بار کسی شادی کی تقریب میں گئی تھیں مگر نادیہ خان نے ان کے ساتھ میک اپ کے معاملے پر نامناسب انداز میں ویڈیو بنائی۔

رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے سے قبل کچھ شرم کرنا چاہئیے تھا۔

Advertisement

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نادیہ خان کو مسییج بھی کیا تھا جس پر میزبان نے انہیں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط ویڈیو نہیں بنائی اور نہ ہی انہوں نے کوئی نامناسب سوال پوچھا ہے اس لئے ان کے خلاف واویلا بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میزبان ان کی والدہ کے بجائے کسی اور خاتون کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو بناتیں تو بھی ان کے خلاف ایکشن لیتیں۔

شرمیلا فاروقی نے اعلان کیا کہ وہ نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی اور وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دیں گی جبکہ انہیں عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

دوسری جانب نادیہ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور میزبان کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور لکھا کہ وہ کون ہوتی ہیں دوسرے کے فیشن، لباس اور میک اپ پر سوال اٹھانے والی؟

نادیہ خان نے فوری طور پر لوگوں کی تنقید اور شرمیلا فاروقی کی جانب سے قانونی کارروائی کے اعلان پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے، پی پی رہنما نے جہاں میزبان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے تو وہیں نادیہ خان خود کو بےقصور ثابت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
نازش جہانگیر نے خود سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر