Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ میرا کی والدہ کا عتیق الرحمان کے بیان پر سخت رد عمل

Now Reading:

اداکارہ میرا کی والدہ کا عتیق الرحمان کے بیان پر سخت رد عمل

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا نے عتیق الرحمان کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 کو یہ فیصلہ آیا ہے 4 سال کے بعد انہیں ہوش آیا ہے کہ میرا کو خلع مل چکی ہے۔

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا نے کہا کہ 2018 کےعدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکی ہے، 2022 میں عتیق الرحمان کو بات یاد آئی ہے، کل کے عدالت کے فیصلے کے بعد میں نے بیان دیا تھا، میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو ہمیں چاہیے صلح  کروانی چاہیے

میرا کی والدہ نے کہا کہ عتیق الرحمان کی تمام باتیں چھوٹ پر اور الزام پر مبنی ہیں، نہ ایسی شادی ہوئی اور نہ ہمارے خاندان نے دیکھا ہے اس شادی کو جو عدالت نے فیصلہ کیا اُس کی روشی میں باتیں کی تھی، 31جنوری 2022 کو یہ فیصلہ آیا ہے 4 سال کے بعد انہیں ہوش آیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے عتیق الرحمان نے میرا کی والدہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے بعد دی گئی آفر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا میری بیوی نہیں ہیں، عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے عدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد میرا میری بیوی نہیں۔

عتیق الرحمان نے کہا کہ فیصلے کے بعد میرا کی والدہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس کی ضرورت نہیں تھی۔

اس سے  قبل اداکارہ میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو آفر دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ گھرلے جائیں۔

میرا کی والدہ نے کہا کہ شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے جب کہ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

Advertisement

واضح رہے 31 جنوری کو اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل کا فیصلہ سنادیا گیا تھا، سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔

فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔

اداکارہ میرا نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا۔

یاد رہے 28 مئی 2018 کو لاہور کی فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا تھا۔

تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے ان کے عتیق الرحمان سے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی۔

اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی تک نہیں اور عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر