Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کی مشکل آسان ہوگئی، آریان خان کیس کا اہم گواہ چل بسا

Now Reading:

شاہ رخ خان کی مشکل آسان ہوگئی، آریان خان کیس کا اہم گواہ چل بسا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا اہم گواہ پربھاکر سیل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھاکر سیل گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے جبکہ اُن کی موت کی تصدیق ایڈووکیٹ تشار کھنڈارے نے کی جو ان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

پربھاکر سیل منشیات کروز شپ کیس میں ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا ذاتی سیکیورٹی گارڈ تھا جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم گوساوی نے آریان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور یہاں تک کہ اُنہیں آریان خان کا ہاتھ کھینچتے ہوئے این سی بی کے دفتر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں مہاراشٹر کے کابینہ وزیر نواب ملک نے گوساوی جیسے پرائیویٹ فرد کو کیس میں گواہ بنائے جانے کا معاملہ اٹھایا اور پوچھا کہ گوساوی آریان کو این سی بی کے دفتر میں گھسیٹ کر کیا کر رہے تھے۔

دوسری جانب پربھاکر سیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر اور گوساوی کی مبینہ ادائیگی کے بارے میں گفتگو سنی ہے اور یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کروز پارٹی میں این سی بی کے چھاپے سے قبل ہی کے پی گوساوی کے پاس 10 لوگوں کی ایک فہرست موجود تھی جنہیں نشانہ بنانا تھا۔

Advertisement

اُنہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایا تھا کہ اسے گواہ بنایا گیا تھا اور اسے بغیر بتائے ہی 10 سادے کاغذوں پر دستخط کروائے تھے اور جس وقت یہ کارروائی ہو رہی تھی، اس کے پاس آدھار کارڈ بھی نہیں تھا۔

پربھاکر سیل کی چیٹ سے یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ اس نے اپنا آدھار کارڈ این سی بی ملازم سمیر کو بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے اوائل میں آریان خان کو ممبئی کے کروز پر منشیات کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور کئی عدالتی سماعتوں اور 26 دن کی طویل حراست کے بعد، بمبئی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر کو آریان کو ضمانت دے دی تھی۔

آخرکار وہ 30 اکتوبر کو اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر جیل سے باہر آگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر