Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے متعلق اپنا فیصلہ بدل لیا، بڑا بیان

Now Reading:

عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے متعلق اپنا فیصلہ بدل لیا، بڑا بیان

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے بعد عامر لیاقت کا اہم بیان سامنے آگیا۔

دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ نازیبہ ویڈیو کے سامنے آنے پر عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ‘میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر عزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا۔‘

عامر لیاقت نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ‘یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھااورسیدناموسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’’’جو گھروں میں جھانکیں اور مزے لےکرخبریں سنائیں ان کی آنکھیں پھوڑ دو” تیرے مصطفی کا حکم ہے اور وہ کیسا لمحہ تھا جب فاروق اعظم مدد کی خاطر گھر میں داخل ہوئے تو بوڑھی عورت نے مدد لینے کے بجائے کہا “دستک دیے بنا گھر میں اس لیے داخل ہوگئے کہ امیرالمومنین ہو؟اب جرم کا فیصلہ بھی تم کرو‘‘۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ‘جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔آئینہ ہمارا ہے۔ کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں۔ عامرلیاقت واپس آئے گا۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی
بالی ووڈ اسٹار عمران خان کی بڑے پردے پر واپسی
دی لائن کنگ کے پریکوئل 'مفاسہ' کا پہلا ٹریلر جاری
میری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں، تاپسی پنو کے کیریئر سے متعلق اہم انکشافات
جسٹن بیبر کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا
لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر