Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارکا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

Now Reading:

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارکا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ
اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارکا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا جہاں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹرمقصود احمد نے ان کا استقبال کیا۔ 

وزیرداخلہ سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن بھی موجود تھے۔ ایس ایس یو کے چاک وچوبند دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی کے ہمراہ ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اورایس ایس یو کی موجودہ پیشہ ورانہ مہارت اورانتظامی امور کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنے ایس ایس یو کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کی، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سیکیورٹی ڈویژن کے ماتحت یونٹس پر بریفنگ دی۔

Advertisement

ایرانی صدرکے دورہ پاکستان اورکراچی میں کھیلے گئے بین الاقوامی میچزکے دوران کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈوزکی پیشہ ورانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔

اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو عبدللہ میمن، ایس پی ایس ایس یو شمائل ریاض، ایس پی ایس ایس یو سعد ارشاد، ایس پی سیکیورٹی،  ملک اصغر عثمان اور ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل فاروق احمد نے بھی شرکت کی۔

وزیرداخلہ نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے وزیر داخلہ سندھ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر