Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار یاسر حسین کی دُعا زہرا کیس سے متعلق مزاحیہ پوسٹ وائرل

Now Reading:

اداکار یاسر حسین کی دُعا زہرا کیس سے متعلق مزاحیہ پوسٹ وائرل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی دُعا زہرا کیس سے متعلق مزاحیہ پوسٹ وائرل ہو گئی ہے۔

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دُعا زہرا سے متعلق یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ چین سمندر سے بجلی بنا رہا ہے اور پاکستان میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرلی ہے جس پر پولیس کے اب تک 40 لاکھ روپے لگ چکے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 3 ماہ سے اس بات کا فیصلہ نہیں ہورہا کہ لڑکی 15 سال کی ہے یا 17 کی۔

اداکار یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق عدالتی حکم پر دوبارہ کروائی کی گئی تھی۔

میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کراچی کی مقامی عدالت میں جمع کروائی جس میں دعا زہرا کو مائنر یعنی نابالغ لکھا گیا۔

نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر دانتوں کے معائنے کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان ہے جبکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

میڈیکل بورڈ کے اتفاقِ رائے کے مطابق دعا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر