Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ کا ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا انکشاف

Now Reading:

معروف پاکستانی اداکارہ کا ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کروانے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی ، میزبان کی جانب سے اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز اور بوٹوکس کرواتی ہیں؟

جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی، میں کاسمیٹک سرجریز کرواتی ہوں، اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بھی انسان کو اچھا نظر آنا چاہئیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات یہ سرجریز غلط بھی ثابت ہوجاتی ہیں، میں اسی وجہ سے لاہور میں ایک ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور تقریباً ہر 6 سے 8 ماہ کے بعد اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے سرجری کرواتی ہوں۔

Advertisement

صبا فیصل نے کہا کہ خوبصورتی کا علاج، اس طرح کروانا چاہئیے کہ انسان کی نہ شکل تبدیل ہو اور نہ ہی چہرے کے تاثرات جبکہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشہ سا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمر خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتایا تھا۔

صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ادھیڑ عمری میں خواتین کی فٹنیس اور خصوصی طور پر وزن کو کم کرنے کے معاملے پر کھل کر باتیں کی تھی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے وزن کم کیے جانے پر ان کی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل بھی حیران رہ گئی تھیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل فٹ رہنے کے لیے نہ صرف ڈائٹنگ کرتی ہیں بلکہ وہ ورزش بھی کرتی ہیں، تاہم ان کے مقابلے انہوں نے منظم انداز میں خود کو فٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ وہ جب بیرون ممالک یا بیرون شہر جاتی ہیں تو وہاں کے کھانوں کے ذائقے کے حساب سے ڈائٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بھول جاتی ہیں اور وہ کھانوں کا ذائقہ ضرور چکھتی ہیں کیونکہ وہ کھانے پینے کی بےحد شوقین ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ادھیڑ عمری کے باوجود انہوں نے ڈائٹنگ کے لیے سادہ اصول اپنائے اور کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے خود کو بہتر بنایا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

صبا فیصل نے کہا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے چاول اور روٹی سمیت چینی کا استعمال ختم کر دیا اور انہوں نے کبھی کبھی براؤن چاول کھائے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چکناہٹ والے کھانے بھی بند کرکے بوائل چیزیں سبزیاں اور مچھلی وغیرہ کھائیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرغی چھوڑ کر مٹن کھانا شروع کیا اور ڈائٹ کی وجہ سے وہ آخری بار رات 8 بجے ہلکی پھلکی غذا کھاتی ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو بھی زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں، اگرچہ زیادہ پانی پینے سے نیند خراب ہوتی ہے مگر وہ صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے ادھیڑ عمر خواتین کو تجویز دی کہ وہ تھوڑی سی ہمت کرکے ڈائٹنگ کرلیں اور کچھ دنوں کی مشکل کے بعد وہ عادی ہوجائیں گی اور ان کا وزن کم ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر